ایک نیوز: الیکشن کمیشن نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف گوشواروں میں غلط بیانی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کےسالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کے معاملےپرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،علی امین گنڈاپور کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کفیل احمد نے علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست واپس لے لی۔
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کفیل احمد کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
علی امین گنڈاپورکےوکیل نےموقف اختیارکیاپشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ازخود نوٹس معطل کردیا ہے۔
ممبر اکرام اللہ خان استفسارکیاکہ کیا پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا ہے؟
علی امین گنڈاپورکےوکیل نےکہاپشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنے سے بھی روکا ہے۔
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔