ایک نیوز:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھےآٹھ روپےتک کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں5 سے ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے4 روپے سے5 روپے20 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان جبکہ ڈیزل کے نرخ میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ درآمدی پریمیم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ہے، اوگرا آج سمری وزارت پیٹرولیم وخزانہ کو بھجوائیگا، وزیراعظم کی منظوری سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائیگا۔