ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نےآئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا ،2016 میں میرے قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسر ا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے ،16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں ،اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے ،قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے اِن شاءاللہ نجات پائیں گے ،اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو اِن شاءاللہ قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور بھی جلد آئے گا ۔
وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ۔