محسن نقوی کانادراسنٹرکادورہ،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئےاحکامات جاری کئے

Apr 30, 2024 | 11:09 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنادراسنٹرکادورہ کیا،شہریوں کےمسائل کےحل کےلئے موقع پرہی احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےضرار شہید روڈ کینٹ کے نادرا سنٹر کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےصفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے دستاویزات کے حصول کے بارے میں دریافت کیا ۔محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔نادرا سنٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کاونٹرز پر موجود شہریوں سے بھی گفتگو کی ۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ نادرا میں ایجنٹ مافیا نہیں ہے تو پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے،نادرا سنٹرز کے دورے عوام کو انتظار اور تاخیر کی زحمت سے بچانے کے لئے کر رہا ہوں۔ پوری کوشش ہے کہ نادرا سنٹرز میں بلا تاخیر شہریوں کو دستاویزات فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں