وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدسےملاقات،خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال

Apr 30, 2024 | 10:51 AM

ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف نےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات اورخطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف نےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سےریاض میں ملاقات کی ۔دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات میں کیے گئے فیصلوں کی پیشرفت پراظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد پاکستان بھیجنے، سرمایہ کاری سےمتعلق سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جامع پروگرام مرتب کرنے پر سعودی ولی عہد کے بھرپور تعاون کا خیر مقدم بھی کیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب میں شاندار میزبانی، سرمایہ کاری سےمتعلق جامع پروگرام دینے پر ولی عہد سے اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزیدخبریں