ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمدنےکہاہےکہ پاکستان کےآئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، ڈپٹی وزیر اعظم جاتی امرا کا آئین ہے ۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمدکاکہناتھاکہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں میرا عمران خان سمیت کسی پی ٹی آئی راہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی مزاکرات کےبارےمیں شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں ۔
شیخ رشیداحمدکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کی کوئی گنجائش نہیں ،ڈپٹی وزیر اعظم جاتی امرا کا آئین ہے ،عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیج رہے ہیں، کسان اورصنعت کار رو رہے ہیں ابھی تک ایک کلو گندم نہیں خریدی گئی ،جہازوں سے کم گندم منگوائی جارہی ہے جہاز کراچی گندم پھینک کر جا رہے ہیں ۔
سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے۔ایک کلو گندم تک نہیں خریدی گئی حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی،سانحہ 9 مئی میں جو بے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے ، دو ماہ میں ہم تباہی کی طرف جارہے ہیں سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔