حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

Apr 30, 2023 | 22:49 PM

ایک نیوز :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 282 روپے برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے ،  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن  پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔

مزیدخبریں