ایک نیوز :ایرانی پارلیمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا۔وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

کیپشن: ایران :مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر وزیر عہدے سے فارغ