ایک نیوز :زمان پارک میں پی پی 141 کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ردوبدل کے خلاف احتجاج شروع کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق پی پی 141 کے کارکن احتجاج کیلئے زمان پارک پہنچے ۔کارکنوں نے امپورٹد امیدوار نامنظور کے نعرے لگائے ۔کارکنوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر انکو پارٹی کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیاگیا۔کل کو پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دیےگئے جبکہ نظریاتی ورکرز کی۔ نظر اندازکیاگیاہے۔زمان پارک میں کارکنان نے تین روزہ بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کردیاہے