ایک نیوز :پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے، پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پاکس کے مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت حکام نےواضح کیا کہ منکی پوکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہوگیا، وزارت صحت نے کہا کہ منکی پوکس کے دونوں صحت یاب ہونے والے اشخاص بیماری آگے نہیں پھیلا رہے ، ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس وقت چکن پاکس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو اس وقت منکی پوکس تصور کیا جارہا ہے، وفاقی وزارت صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔
منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یا ب ہوگئے
Apr 30, 2023 | 17:50 PM