حساس ادارے کے افسر پر تشدد، ترجمان پنجاب پولیس کا مزید2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Apr 30, 2023 | 15:40 PM

ایک نیوز: حساس ادارے کے افسرپر تشدد میں ملوث ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر اور ان کے بیٹے کو عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حساس ادارے کے زخمی افسر کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، دونوں ملزمان کا اس سے قبل بھی3 روزکا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی ملزمان نایاب حیدر  اور ان کے بیٹے سے پستول بھی برآمد کرنا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عیدکے دنوں میں حساس ادارے کے افسر پر تشددکیا تھا اور اسے اغوا کرنےکی کوشش کی تھی، مقدمہ ملزم نایاب حیدر  سمیت6 نامزداور 15نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں