ایک نیوز: لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔