مردم شماری معاملے پر وزارتیں چھوڑی جائیں ،اسد عمر کا ایم کیو ایم سےمطالبہ

Apr 30, 2023 | 14:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند کی جائے، وزارتیں چھوڑی جائیں ، اگروزارتیں نہیں چھوڑی جاتیں تو یہ صرف سیاست کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں درج ہے ہر 10 سال بعد مردم شماری ہوگی،یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی ،ان کاکہناتھا کہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے گئے تو وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراض کردیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے وہ انہوں نے خود کرائی تھی ، ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مردم شماری کے عمل میں شفافیت ہونی چاہئے ، ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج سے بالکل خوش ہے،کچھ لوگ نہیں چاہتے پاکستان کے رہنے والوں کو صحیح شمار کیا جائے ، ایم کیو ایم نے وزیراعظم پر اعتماد اکااظہار کیا۔

مزیدخبریں