وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات

Apr 30, 2023 | 12:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سرکاری سطح پرگندم کی خریداری پرجائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں گندم کی2کروڑ75لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوارپراظہارِتشکر،کہاگزشتہ نااہل حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بنا۔خدا کے فضل وکرم سےاس سال گندم کی گزشتہ10سالوں کی نسبت ذیادہ پیداوارہوئی،حکومت کےکسانوں کومعیاری بیج اورکھادکی فراہمی کی بدولت شاندارپیداوارکاحصول ممکن ہوا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپرکراپ بہترین گورننس کامنہ بولتاثبوت ہے۔تمام ترمالی مشکلات کےباوجودگندم کی بمپرپیداوارپرکاشت کاراور پوری قوم مبارک بادکی مستحق ہے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے کسانوں کوکھاد کیلئے پورا پورادن لمبی قطاروں میں کھڑارکھا،صوبائی ووفاقی محکمےبراہِ راست کسانوں سےگندم خریدیں، تاکہ کاشتکارکوبھرپورفائدہ پہنچے۔تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں،وزیراعظم نےوفاقی وزیرغذائی تحفظ طارق بشیرچیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباددی۔

مزیدخبریں