ایک نیوز: چودھری پرویزالہیٰ کی گرفتاری کے دوران چودھری شجاعت حسین کے گھر پر پولیس کے ایکشن پر محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔
پولیس کی جانب 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لئے ظہور الہیٰ پیلس پر سرچ آپریشن کیا، گھر میں داخل ہونے کے لیے پولیس کی بکتربند گاڑی نے ظہور الہی پیلس کے مرکزی دروازے کو ٹکر مار کر توڑ دیا، پرویزالہٰی کی تلاش میں پولیس اہلکاروں نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا، ٹوٹا ہوا شیشہ لگنے سے چوہدری شافع زخمی بھی ہوئے۔
چوہدری شجاعت کے گھر پر پولیس ایکشن پر مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت چوہدری شجاعت سےغیر مشروط معافی مانگے، اور شہبازشریف اور آصف زرداری بھی معذرت کریں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ یقینی بنایاجائےکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو، ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسند نہیں کرتے۔
No Illegal action will be allowed by anyone ,
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 30, 2023
I am in Medina and getting all the details. Appalled to know that team went to arrest Ch Pervaiz Elahi but stormed Ch Shaujaat’s House in which Ch Salik Hussain got injured. Law should take it’s course https://t.co/tT0km3KQ7j
دوسری جانب نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں مدینے سے پیغام جاری کیا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس پرویزالٰہی کوگرفتارکرنےگئی، اور چوہدری شجاعت کے گھر دھاوا بولا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین زخمی ہو گئے، اس ایکشن پر قانون کو اپنا راستہ اختیارکرناچاہئے، میں مدینہ میں ہوں اورتمام تفصیلات حاصل کررہاہوں۔