ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔
تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔