حکومت کااگلا نشانہ لال حویلی ہے: شیخ رشید

Apr 30, 2023 | 11:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کےگھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیر اعلیٰ کا کیا دھرا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہا ہے، آٹےکی لائنوں میں 20 آدمی مرگئے، بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔پرویز الہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھرا ہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زرداری کی ہدایت پر پرویزالہٰی نشانہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر ہوجائے گا یا پار ہوجائےگا۔جب دروازے بکتر بند سے توڑیں گےتو ووٹ بھی تندور میں پڑیں گے، مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکا دینے کا ایک بہانہ ہے ورنہ ڈنگ ٹپاؤا پالیسی ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 10مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اور عوام تکلیف میں ہیں۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اس کے نتائج کے لیے بھی تیار رہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں۔حویلی میں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کرا چکا ہوں، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔

مزیدخبریں