کچے میں پولیس آپریشن 22ویں روز بھی جاری،3شہریوں کو اغواہونے سےبچالیا

کچے میں پولیس آپریشن 22ویں روز بھی جاری،3شہریوں کو اغواہونے سےبچالیا
کیپشن: کچے میں پولیس آپریشن 22ویں روز بھی جاری،3شہریوں کو اغواہونے سےبچالیا

ایک نیوز: رحیم یارخان میں پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن 22 روز میں داخل ہوگیا۔آپریشن میں3شہریوں کو اغواہونے سےبچالیاہے۔

پولیس کےمطابق تینوں شہری سندھ کے خطرناک کچہ کےعلاقہ میں جا رہے تھے، شہری موبائل فون سےرابطے پرٹریپ سےسستاٹریکٹر خریدنے کے لالچ میں پہنچے۔3 شہریوں کو اغواہونے سے بچالیاگیا۔

پولیس نے کچہ آپریشن میں کلیئر کروائےگئےعلاقوں میں گشت شروع کردیا۔پولیس اورکچہ کریمینلز کےدرمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔کچہ آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک،28گرفتارہوئے،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔اس حوالے سے ڈی پی اونے بتایا تھا کہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 20 سہولت کاروں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔ڈاکوؤں سے کچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے اور پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔