سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیکس پر انکوائری ہوسکتی ہے، راناثناءاللہ

سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو لیکس پر انکوائری ہوسکتی ہے، راناثناءاللہ
کیپشن: There may be an inquiry into the audio leaks of son of former Chief Justice, Ranasanaullah(file photo)

ایک نیوز: راناثناءاللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ آڈیو لیکس کے معاملے پر انکوائری کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے کی انکوائری بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس کی آڈیو لیک ہوئی اس کو انکوائری کیلئے سامنے آنا ہوگا۔ 

وزیرداخلہ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ حکومت بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پنجاب پولیس وفاق کے ماتحت نہیں ہے۔ اس لیے پرویزالہٰی کے گھر چھاپے کا فیصلہ ان کا نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت چھاپے سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کی پابند تھی۔ تاہم دروازہ توڑ کر کسی کے گھر داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔