کھیل میں دھاندلی کیلئے انگلیوں میں مقناطیس کی پیوندکاری

کھیل میں دھاندلی کیلئے انگلیوں میں مقناطیس کی پیوندکاری
کیپشن: Finger magnet implants for game rigging

ایک نیوز:کھیل میں جیت کیلئے شریر کھلاڑی دھوکا دہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس لیے خلاف ضابطہ کام کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔
تھائی لینڈ کے ایک ڈاکٹر نے اپنے مریض کی ایسی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر اس کی کھیل کے ضابطے کی خلاف ورزی کی دلچسپ کوشش آپ کو بھی حیران کردے گی۔ 
ڈاکٹر ویٹ لون سوشل میڈیا پر اپنے مریضوں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، لیکن اس مرتبہ انہوں نے جو تصویر شیئر کی اس نے لوگوں کی غیرمعمولی توجہ حاصل کرلی۔ 
ان تصاویر میں مریض کی انگلیوں میں سرجری دیکھی جاسکتی ہے جس کی مدد سے اس نے مقناطیس کی پیوندکاری کروائی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ شخص نے 40 سال سے اپنی انگلیوں میں مگنیٹک پلیٹس کی پیوندکاری کروائی ہوئی تھی تاکہ ڈائس گیم ہائی لو میں دھوکا دہی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکے۔
مشرقی ایشیائی ممالک میں مشہور ہائی لو میں کھلاڑی اس طرح چیلنج کرتے ہیں کہ تین ڈائس میں سب سے زیادہ اسکور کس کا ہوگا۔

ڈائس پھینکنے پر اگر کسی کھلاڑی کا اسکور 11 تک رہتا ہے تو اسے کم اسکور سمجھا جاتا ہے جبکہ اسکور 12 سے 18 کے درمیان رہتا ہے تو پھر اسے ہائی اسکور تصور کیا جاتا ہے۔
ڈائس پھینکنے اور انگلیوں میں لگے مقناطیس کی مدد سے چیٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تو یہاں وضاحت نہیں دی گئی، البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کسی ایک ڈائس میں لگے مقناطیس کے ذریعے اسکور میں خرد برد کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فضائی سفر کرنے کے دوران میٹل ڈیٹیکٹر میں پکڑے جانے کے ڈر سے اس شخص کو یہ مقناطیس نکلوانی پڑی۔