کراچی:رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے5افرادزخمی

کراچی:رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی
کیپشن: Karachi: A fire broke out in a residential building

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے5افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد10نمبرمیں رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی۔
فائربریگیڈحکام کاکہناہے کہ عمارت میں رہائش پذیرافرادکوبحفاظت نکال لیاگیاہے۔فائربریگیڈکی2گاڑیوں نے آگ پرقابوپالیا۔
فائربریگیڈحکام کامزیدکہناہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگنے سے5افرادجھلس گئے،زخمی افراد کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔