ایک نیوز:امریکی ریاست ٹیکساس میں شورشرابے سے منع کرنے پرپڑوسی نے فائرنگ کرکے بچے سمیت5افرادکوموت کے گاٹ اتاردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھرکے باہرشوراورفائرنگ سے منع کرنے پر مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ38سالہ ملزم رات کواپنے گھرسے نکل کرباہرشورمچاتے ہوئے اپنی بندوق سے فائرنگ کررہاتھاجس پرپڑوسیوں نے اس کومنع کیا اورکہاکہ ہم بچوں سلارہے ہیں،آپ یہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں، اس کے بعد دونوں پارٹیاں اپنے گھروں کو لوٹ گئی لیکن کچھ دیر کےبعد مسلح شخص اپنی بندوق لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو گیا اوراس نے فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں بچے سمیت5افرادکوقتل کردیااور3 زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کامزیدکہناہے کہ فائرنگ سے متاثرہ افراد کی عمریں5 سے40 برس کے درمیان ہیں، فائرنگ کے محرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔