فرانس:جیولری بوتیک پر ڈکیتی کی واردات

Apr 30, 2023 | 03:03 AM

ایک نیوز : فرانس میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جیولری بوتیک کولوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جیولری بوتیک میں دن دیہاڑے لاکھوں یوروکی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔2موٹرسائیکلوں پر سوار3مسلح افرادنے واردات سے پہلےسیکیورٹی گارڈ کومارااورلوٹ مارکرکے فرارہوگئے۔
فرانسیسی پولیس کاکہناتھاکہ ڈاکولاکھوں یورومالیت کاسامان لوٹ کرفرارہوگئے۔
واضح رہے کہ بوتیک میں2021میں بھی10ملین یوروکی ڈکیتی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں