لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کر دیا ہے، چاہت فتح علی خان

Sep 29, 2024 | 21:06 PM

ویب ڈیسک:  اپنی مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو بھی مفید مشوردے  دیئے ۔  

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گلوکار چاہت فتح علی خان نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں دو بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر زکو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر زجو بھی کریں خوشی سے کریں، جیت مقدر بنے گی۔ 

مزیدخبریں