ویب ڈیسک: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے، بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔
واضح رہے کہ حسن نصراللہ جمعے کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے،گزشتہ روز لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔