مستونگ دھماکہ ،شہید ڈی ایس پی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین 

Sep 29, 2023 | 23:58 PM

ایک نیوز:مستونگ دھماکہ میں شہید ڈی ایس پی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔

مستونگ دھماکہ میں شہید ڈی ایس پی  کی میت گھر پہنچنے پر ماحول سوگوار اور ہر آ نکھ اشکبار تھی۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی پیش کی۔

مرحوم کی نمازجنازہ میں ایس ایس پی عنائت اللہ بنگلزئی سمیت پولیس کے آفیسران، جوانوں، قبائلی شخصیات، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں