ایک نیوز :بھارت کے مایہ ناز آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہترین کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے لیکن زخمی اکشر پٹیل کی جگہ یوزویندر چہل یا واشنگٹن سندر کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔
یووراج نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ میرے خیال میں اس ٹیم میں لیگ اسپنر کی کمی ہے۔میں واشنگٹن سندر کو ٹیم میں دیکھنا چاہتا تھا۔ لیکن ٹیم شاید ایک تجربہ کار بائولر چاہتی تھی، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے آر اشون کا انتخاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں جسپریت بمراہ کی کارکردگی کا ہندوستان کی اننگز پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ خیال رہے کہ یووراج 2011 ورلڈ کپ کے دوران ‘پلیئر آف دی ٹورنامنٹ’ تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بمراہ گذشتہ دو سالوں میں کافی میچور ہو چکے ہیں، انہوں نے ہندوستان کی کپتانی کی ہے اور وہ ایک ‘سمارٹ’ بولر بن گئے ہیں۔ روہت شرما جانتے ہیں کہ انہیں کس طرح استعمال کرنا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ وہ ممبئی انڈینز کے لیے کھیل رہے ہیں، وہ بمراہ کے کپتان رہے ہیں۔
چوٹ کی وجہ سے آل راؤنڈر اکشر پٹیل ورلڈ کپ میں نہیں کھیل پائیں گے جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے ان کی جگہ سینئر آف اسپنر آر اشون کو شامل کیا ہے۔
یوراج سنگھ کس بولر کو ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں ؟
Sep 29, 2023 | 23:58 PM