دہشتگردوں کا کسی مذہب،اختلاقیات سے تعلق نہیں،وزیراطلاعات

Sep 29, 2023 | 23:21 PM

ایک نیوز:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب،نظریئے،اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ  میں کہنا تھاکہ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں نے جشن ولادت رسولؐ اور نماز جمعہ کو مذموم کارروائیوں کے لئے منتخب کیا، ۔ دہشت گرد کارروائیوں میں درجنوں بے گناہ مسلمان شہید ہوئے۔  پاکستانی ریاست ان خونخوار درندوں کو عوامی طاقت سے کچل دے گی۔

مزیدخبریں