ایک نیوز :بھارت کے علاقے مین پور ی میں غلط علاج سے مرنیوالی لڑکی کی لاش ہسپتال انتظامیہ نے باہر پھینک دی۔
تفصیلات کےمطابق مین پوری میں رادھا سوامی ہسپتال میں ایک لڑکی دم توڑ گئی ہسپتال انتظامیہ نےلڑکی کی لاش باہر پھینک دی ،17سالہ لڑکی دو دن تک ہسپتال داخل رہی۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ غلط علاج کی وجہ سے لڑکی کی موت واقع ہوئی ۔ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ عوام کے غصے سے خوفزدہ ہو کر فرار ہو گئے ۔ ہسپتال کے باہر سے موٹرسائیکل پر پڑی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کو سیل کردیا گیا ۔ہسپتال کے دیگر مریضوں کودوسرے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔بھارتی وزیرصحت نے کہا کہ ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔