ایک نیوز: پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے اپنے گانے ’میوزک اِن کووڈ ٹائمز‘ پر گلوبل میوزک ایوارڈ جیت لیا۔
گانے کو تہذیب فاؤنڈیشن کے تحت بنایا گیا ہے اور اس نے گلوبل میوزک ایوارڈ اورجنیلٹی، بیسٹ البم اور بیسٹ پروڈیوسر میں نامزدگی حاصل کی تھی۔
عالمی سطح پر یہ تہذیب فاؤنڈیشن کی پہلی کامیابی نہیں ہے بلکہ 2016 میں وہ اپنے گانے ’انڈس راگ، بیانڈ بورڈرز‘ میں گلوبل میوزک ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
’انڈس راگ‘ نے 2015 میں پہلی مرتبہ پاکستان کی طرف سے گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوکر بھی تاریخ رقم کی تھی۔
شریف اعوان نے عالمی اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا موسیقی کیلئے کہیں بھی کچھ جیتنا ہر جگہ موسیقی کیلئے کامیابی ہوتی ہے۔