ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

Sep 29, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ  پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان امکا ن ہے ۔
جبکہ اس دوران  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور حیدر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں