ایک نیوز:بلوچستان سے 9 ستمبر کو سبی جاتے ہُوئے اغوا ہونے والے چھ نوجوان فٹبالرز میں سے چار کو بازیاب کروا لیا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمینسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے، اغوا ہونے والے چار فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کروا کر اُنکے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت دو مزید بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔