ایک نیوز :محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئیے صرف 36 صفحات اور 72صفحات پر مشتمل پاسپورٹ ہی کی درخواستیں جمع کروائیں۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراء عارضی طور پر منقطع کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق اس عارضی تکلیف کے لئیے محکمہ پاسپورٹ معذرت خواہ ہے۔