نوازشریف انٹرچینج کو17اکتوبرکوکھول دیں گے،محسن نقوی

Sep 29, 2023 | 19:50 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ مزیدبارش کی وجہ سے دیر نہ ہوئی تو نواز شریف انٹرچینج کو 17اکتوبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپنجاب کابینہ کے ہمراہ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ وزیراعلیٰ محسن نقو ی اور صوبائی وزراء نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیااورسائٹ کا معائنہ کیا۔ انڈر پاس کی دیواروں کی تعمیر کے کام کا مشاہدہ کیا۔ پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کااظہار کیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ کی تکمیل اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی۔ گھوڑا چوک فلائی اوور اورخالد بٹ چوک انڈر پاس پراجیکٹس پر دن رات کام ہورہاہے،جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس اہم پراجیکٹ ہے،اسے بروقت مکمل کریں گے۔پراجیکٹس کے معیار پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ نیسپاک تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے تمام پراجیکٹس کے معیار کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔دہشت گردی کے خدشے کی وجہ سے مشکوک لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ تیل کی قیمتیں زیادہ بڑھی ہیں،لیکن ہم نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے۔ میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ پرانا چل رہا ہے، پنجاب حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ صوبائی وزراء،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں