ایک نیوز :چین نے امریکا کی طرف سے 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام مسترد کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چینی ہیکرز پر محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میل چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم بیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی ایک بریفنگ میں عملے کی جانب سےسینیٹرز کو بتایاگیا کہ محکمہ خارجہ کے 10 مختلف اکائونٹس کی 60 ہزارای میلز چوری کی گئیں۔امریکی سینیٹرایرک شمٹ کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرمتاثرہ افراد کے نام بتائےبغیر کہا کہ ان میں سے ایک کے علاوہ باقی تمام مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں کام کر رہے تھے۔
آئی ٹی حکام نے بتایا کہ ہمیں مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملوں اور مداخلتوں کے خلاف اپنے دفاع کو سخت کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں ایک ہی کمپنی پر وفاقی حکومت کے انحصار پر سختی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے جو ایک ممکنہ کمزوری ہو سکتی ہے۔
رائٹرز کے مطابق چین پر امریکی محکمہ خارجہ کے اکائونٹس ہیک کرنے کے الزامات نے امریکہ اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید کشیدہ کر دیا ہےبیجنگ نے جاسوسی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔