ایک نیوز : صدر پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) اعجازالحق صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کے ملنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ،ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کےمطابق چودھری شجاعت اور اعجاز الحق کی ملاقات میں ق لیگ کے جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔اعجازالحق نے کہا چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے ہیں اور میرا ان سے 40 سال سے تعلق ہے۔ان کا سیاست میں بہت اہم کردار ہے اور میں ہمیشہ کی طرح آنے والے دنوں میں بھی چودھری شجاعت حسین سے رہنمائی لیتا رہوں گا ۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ،
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سارے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کیا جاسکے ۔ان کا کہناتھا کہ آرمی چیف نے کردار ادا کرکے ملک کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن کی ۔