ایک نیوز:محکمہ سوئی گیس نے درجہ حرارت میں کمی پر اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی کاخدشہ ظاہرکردیا۔
ترجمان کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی رسد اور طلب میں فرق آ سکتا ہے۔محکمہ کے متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف 24/7 صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے آنے والی انفرادی اور اجتماعی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا رہا ہے ۔
محکمہ سوئی گیس کے مطابق صارفین صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔