عیدمیلاد النبیؐ پرمستونگ  میں بدامنی گھناؤنی سازش ہے،دفاعی ماہرین

Sep 29, 2023 | 17:09 PM

ایک نیوز:دفاعی ماہرین نے عید میلاد النبیؐ پرمستونگ میں خودکش دھماکے کو پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش قرار دیدیا۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ مستونگ میں مسجد خالد کے قریب عید میلاد النبی ؐ کے جلوس پر خود کُش  حملہ اسلام اور ملک دشمن  عناصر کی طرف سے  حملہ ہے،عید میلادالنبیؐ کے موقع پر معصوم  اور نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو مسلمان ہو سکتے ہیں اور نہ پاکستانی، ہمارا ازلی دشمن جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر   ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے،۔

دفاعی ماہرین کاکہنا تھاکہ حال میں ہی کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں انڈین گورنمٹ اور را براہِراست ملوث پائے گئے ہیں جسکی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد سٹیٹ کہلائے جا رہے ہیں اور انتہائی پریشر میں ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ  اِس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے ٹی ٹی پی، داعش وغیرہ کو ڈالرز دے کر پاکستان میں بد امنی پھیلائی جائے جیسا کے پہلے بھی انڈیا متعدد بار ایسے گھٹیا حربے استعمال کر چکا ہے،بلوچستان کے اندر دہشت گردی کروانے کے نہ قابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دیکھا چکا ہے،کلبوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہووے پکڑا جا چکا ہے،ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔ ٹی ٹی پی، داعش اور بلوچ دہشت گرد دشمن کے آلا کار ہیں  اور افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں اور ڈالرز کے لئے کسی بھی طرح کا مذموم کام جو انکا مقصد بھی سپورٹ کرتا ہے کرنے کہ لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

دفاعی ماہرین  کامزید کہنا ہے کہ اس بات میں ہمیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کے یہ اسلام  اور پاکستان دشمن کارروائیوں کے پیچھے ہمارا ازلی دشمن   بِلا یا بل واسطہ بروئے کار ہے۔

مزیدخبریں