ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطبابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔ سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد پنجاب کابینہ نے واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
پنجاب کابینہ نے لاہور میں مزید 3 تحصیلیں بنانے کی منظوری دے دی،لاہور میں 3نئی تحصیلیں بننے سے شہر کی مجموعی طورپر اب 9 تحصیلیں ہوں گی۔اجلاس میں نئے اضلاع کے قیام کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی۔
سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش،جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ واپس
Sep 29, 2023 | 16:27 PM