سامسنگ ایس 24 میں نیا کیا ہوگا؟ لیکس منظر عام پر

Sep 29, 2023 | 16:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سامسنگ ایس 24انقلابی ڈیزائن کی بجائے ایس 23  سے ملتا جلتا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سامسنگS24 کی لیک منظر عام پر آگئی ہیں۔ سمارٹ پرکس  کے سورس سے لیکر آن لیکس  نے خبر شائع کی ہے کہ 2024 میں  آنے والے فون S24  کی شکل وصورت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بہت حد تک سامسنگ گلیکسی ایس 23 سے ملتا جلتا ہے۔ اسکوائرڈ آف ڈیزائن  میں  تین  ابھرے ہوئے کیمرہ لینز  کے علاوہ کوئی مزیدکیمرہ شامل نہیں ہے ۔

سامسنگ گلیکسی S24 اس سے پہلے آنے والے S23 سے قدرے لمبا اور پتلا ہے اور مجموعی طور پر اسکرین کا سائز مبینہ طور پر 6.1 انچ کے بجائے 6.17 انچ ہے جو کونوں سے تھوڑا بڑا ہے۔ کیمروں کی  S23 جیسی ریزولوشن ہے۔ 50 میگا پکسل مین، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، اور 3x آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، سکرین میں 1080p ریزولوشن ہونے کا امکان ہے،چمک 2500 نیٹس ہے۔ بیٹری کا سائز مبینہ طور پر 4 ہزار MAH پر   رکھا گیا ہےجس کی زیادہ سے زیادہ چارجنگ کی رفتار 25W ہے اور اسنیپ ڈریگن 8 Gen 3 ہے لیکن سام سنگ ایک بار پھر اسنیپ ڈریگن خصوصی طور پر استعمال کرنے کے بعد دیگر عالمی منڈیوں میں فون کو اپنے Exynos پروسیسر سے لیس کر سکتا ہے۔ 
سام سنگ گلیکسی ایس 24 آخری دو فلیگ شپس کے  برعکس آئندہ سال کے پہلے مہینے میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں