ایک نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔
موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔