عیدمیلاد النبی ﷺ پر الحمراء ہال میں نعت خوانی کا مقابلہ، محسن نقوی کی شرکت

Sep 29, 2023 | 15:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: الحمراء ہال میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں محسن نقوی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیراہتمام الحمراء ہال میں عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت خوانی میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔

الحمرا ہال میں منعقد کی جانی والی تقریب میں سرکاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے قیصدہ بردہ شریف پڑھا اور خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کی۔بچوں اور بچیوں نے  بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نعت رسول مقبولؐ پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کی تعریف کی اور شفقت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے  گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راوی روڈ کی پوزیشن ہولڈرز طالبات کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا اور انہیں انعامات دیئے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن منصور قادر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہہ ہم سب کو اس عید کے روز اپنی نبی کریم ﷺ کی احکامات میں سے مبارک میں سے ایک چیز اپنے  عمل میں شامل کرنی چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب کو عید میلاد النبی مبارک ہو،یہ عید دونوں عیدوں کی طرح ضروری ہوتی ہے۔آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا بنی کی سنت سے ایک چیز زندگی میں شامل کر لیں،نعت پڑنا, سبیل لگانا اپنی جگہ ثواب کا کام ہے لیکن کچھ اپنانا چاہیے۔کوئی غلط چیز اگر کرتے ہو تو چھور دو, وہ بھی بہتر ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے چین کیوں نا جانا پڑے،ہو سکتا اس ہال سے ایک بچی یا بچہ سی ایم ہوگا۔محکمہ سکول ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے،پاک فوج اور محکمہ سکول کا سائز ایک جتنا ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایک حرام چیز ہے جو سرکاری ملازمین کرتے ہیں،اگر حکومت کہتی ہے کہ دو دن کام کرنا اور وہ نہیں کرتا تو وہ حرام کما رہا ہے۔بحث چلتی ہے کہ سرکاری سکولز کا برا حال ہےاگر اساتذہ دیانتداری کے ساتھ بچے کو پڑھا دیں تو سسٹم میں ویسے بہتری آ جائے گی۔اگر بچوں آپ کو کوئی یہ کہے کہ پاکستان ختم ہو رہا تو اس کی بات نا مانیں،مایوسی گناہ ہے سب نے مل اسے آگے لیجانا ہے۔

تقریب میں صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،منصورقادر،ڈاکٹرجاویداکرم مشیروہابریاض ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن،سیکرٹری اطلاعات،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695982397-9223.mp4

مزیدخبریں