ایک نیوز: پاکستان اور گلف کارپوریشن کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خلیجی ممالک نے 2009کے بعدکسی بھی ملک کے ساتھ پہلا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ اس آزاد تجارتی معاہدے سے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کا حجم کئی گنا بڑھےگا اور لاکھوں پاکستانیوں کوخلیجی ممالک میں روزگار میسر آئے گا۔
نگران وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے سے 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد آنےکی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یہ شروعات ہے، ابھی مزید ایسے کئی معاہدے کرنا ہوں گے۔ پاکستان کی برآمدات کو 2 سال میں 80 ارب ڈالرپر لے جانا پہلاہدف ہے۔