ہنگو:مسجد میں نماز جمعہ کےدوران دھماکہ،2افرادجاں بحق

ہنگو:مسجد میں نماز جمعہ کےدوران دھماکہ،2افرادجاں بحق
کیپشن: ہنگو:مسجد میں نماز جمعہ کےدوران دھماکہ،متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے

ایک نیوز: ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے سے2افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کے قریب واقع یہ قدرے چھوٹی مسجد ہے جس میں 70 سے 80 افراد کی گنجائش ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق نماز جمعہ کے دوران دوسرا خطبہ شروع ہوتے ہی زوردار دھماکہ ہوا،جس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔