بھارت میں افغانستان کا سفارتخانہ بند، سرگرمیاں معطل

Sep 29, 2023 | 13:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت میں افغانستان کے سفارتخانے کو تالہ لگ گی جس کے بعد سفارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دہلی میں موجود افغان سفارتخانے کو وسائل کی کمی اور بھارتی حکومت کی جانب سے ناکافی حمایت کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔امارت اسلامیہ کے قیام کے دو سال بعد بار بار استدعا کے باوجود بھارت نے کوئی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔

دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیرگزشتہ کئی مہینوں سے   بھارت سے باہر ہے، سیاسی پناہ ملنے کے بعد سفارت کاروں کی تیسرے ممالک میں مسلسل روانگی کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کے عملے کے درمیان لڑائی کی اطلاعات بھی ہیں۔
 یادرہے سابق اسلامی جمہوریہ افغانستان کے مقرر کردہ سفیر فرید ماموندزے کابل میں طالبان کے زیر انتظام وزارت خارجہ کی مخالفت  کے باوجود اپنے عہدے پر قائم رہنے کے لئے بضد تھے ۔طالبان حکومت نے بیرون ملک کم از کم 14 مشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں اس نے اپنے نامزد کردہ افراد کو تعینات کیا ہے، لیکن دہلی  میں ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا۔

 دوسری طرف طالبان  کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت نے کابل میں موجود اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھالیکن، ابھی بھی افغانستان میں انسانی امداد کو مربوط کرنے کے لیے بھارت کی ایک تکنیکی ٹیم موجود ہے۔

مزیدخبریں