بھیک مانگنے کیلئے سعودیہ جانےوالے 1 خاندان کے 16 افراد گرفتار

Sep 29, 2023 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے ملتان نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کیلئے سعودیہ جانے والی فیملی کو آف لوڈ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کے لئے سعودیہ جانے والی فیملی کو آف لوڈ کردیا  ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہناہےکہ16 مسافروں  نے بھیک مانگنے کے لئے عمرہ کا ویزہ حاصل کیا تھا ۔بھکاریوں  میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل  ہے،  امیگریشن کے دوران تفتیش میں  فیملی کا  انکشاف  ہوا۔

  ایک بھکاری نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک ایجنٹ نارو نے ویزے دیئے تھے۔ تین ایجنٹوں نے سعودی عرب میں انکے قیام و طعام کے انتظامات کئے تھے۔ بھکاری نے انکشاف کیا ہے کہ بھیک میں ملنے والی آدھی رقوم  ایجنٹ کو دینا تھی ۔ائرریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہناہےکہ تمام فیملی ممبران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا  ہے۔

مزیدخبریں