کاہنہ: ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کاہنہ: ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ایک نیوز: کاہنہ، ایلیٹ ٹاؤن میں ریڈ کے دوران پولیس ملازم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق انوار ایس آئی سی آئی نے ڈی بلاک ایلیٹ ٹاؤن میں ملزمان وقاص اور دانش کے گھر ریڈ کیا،دوران ریڈ پولیس ملازم سادہ کپڑوں میں تھے۔کانسٹیبل زبیر سی آئی اے کاہنہ  پر گھر کے اندر سے دانش اور وقاص نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

زخمی کانسٹیبل زبیر پیٹ میں فائر لگنے سے زخمی  ہو گیا جس کے بعد  پولیس کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے دانش اور وقاص کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کردیاہے۔