عالمی میڈیا اور سائنسدانوں نے بھارت کی مون لینڈنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا

عالمی میڈیا اور سائنسدانوں نے بھارت کی مون لینڈنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن: World media and scientists blasted India's moon landing

ایک نیوز: عالمی میڈیا اور سائنسدانوں نے بھارت کی مون لینڈنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ حال ہی میں بھارت چاند تک رسائی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بنا اور عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بھی بنا رہا۔

عالمی جریدے دی گارڈین نے لکھا کہ بھارتی چندریان کو 4 ستمبر کو سلیپ موڈ میں منتقل کردیا گیا  لیکن اس کے بعد دوبارہ آن نہ کیا جاسکا۔

بھارت نے چندریان 3 کے لیونر ساؤتھ پول پر پہنچنے کا دعویٰ کیا۔

اویانگ زیوآن کامیاب چینی مون مشن کے بانی ہیں۔ انہوں نے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تفصیلی ریسرچ کے بعد واضح ہوگیا کہ بھارت نے چندریان 3 کے ساؤتھ پول پر پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ بھارتی چندریان ساؤتھ پول کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

یاد رہے کہ چین اس وقت دنیا میں سب سے بہترین سپیس ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور عالمی سطح پر مضبوط ساکھ رکھتا ہے۔

دوسری جانب اشوک سوئین نے بھی اپنے نئے ٹوئیٹ (ایکس) میں لکھا کہ چین کے سائنسدانوں نے بھارتی مون لینڈنگ کے مشن کو جھوٹا قرار دے دیا۔