گوجرانوالہ:پسند کی شادی کرنے پر نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 افراد قتل

گوجرانوالہ:پسند کی شادی کرنے پر نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 افراد قتل

ایک نیوز: گوجرانوالہ شاھین آباد میں پسند کی شادی 3 جانیں نگل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق   پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے کزن نے فائرنگ کرکے نوبیاہتے جوڑے اور دلہے کی والدہ  کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ میں جانبحق ہونے والوں میں دلہن لائبہ، اس کا خاوند ضیغم عباس اور دلہن کی ساس نسیم بی بی شامل ہیں۔

ملزم عثمان مقتولہ لائبہ کا فرسٹ کزن ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول ضیغم عباس کی مہندی کے موقع پر اپنی مقتولہ دلہن کے ساتھ بنائی گئی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔