وال سٹریٹ جرنل نے پرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کردیا

Sep 29, 2023 | 10:44 AM

ایک نیوز: وال سٹریٹ جرنل نے پرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی ک اراز فاش کردیا۔ اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کی دفاعی پالیسی نے پرتشدد رنگ اختیار کرلیا۔

2014 میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے دوسرے ممالک  کوکھلم کھلا دھمکی دی۔ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب ہم وہاں وار کریں گے جہاں سے جرم سرزد ہورہے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنے من گھڑت الزامات کی جوابی کارروائی کے طور پر دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کر دیا، ہمسایہ ممالک پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے۔ مودی راج میں ہمسایہ ممالک کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں میں بڑھاؤ دیکھنے  میں آ یا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے انکشافات کے بعد بھارت کی جارحانہ دفاعی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آگئی، بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں وسیع پیمانے پر پھیلا رکھا ہے اور مقامی ایجنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے را کو  کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں سرانجام  دینے کی مکمل اجازت دے دی گئی۔ ماضی میں بھی بھارت دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا رہا ہے جیسے پاکستان کے خلاف گوریلا فورس کو تیار کرنا۔

مزیدخبریں